اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) لاہورمیں انارکلی دھماکے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کو سیکیورٹی بڑھانے کا کہا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے صوبوں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظرسیکیورٹی کو فل پروف بنایا جائے۔ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ وزارتِ داخلہ نے تمام چیف سیکرٹریز، پولیس، رینجرز اور ایف سی حکام کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔









