شیخ مشعل الاحمد الجابر 53

امیر کویت نے پارلیمان تحلیل کرنے کا حکم جاری کر دیا

کویت سٹی (رپورٹنگ آن لائن)کویت کے امیر نے پارلیمان کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازوں کے بے قابو اور جارحانہ بیانات اس فیصلے کا موجب بنا ہے۔

اس سے قبل 2022 سے 2023 میں بھی پارلیمان کے لیے اس طرح انتہائی اقدامات کیے گئے تھے جب پارلیمان کے ساتھ آگے بڑھنا مشکل ہو گیا تھا۔کویت کے مرحوم امیر نے پارلیمان توڑ کر نئے انتخابات کرائے تاکہ نئی پارلیمان وجود میں آ سکے۔ بیالیس لاکھ کی آبادی کے حامل اور تیل پیدا کرنے والے اس چھٹے بڑے ملک کے نئے امیر کویت نے پارلیمان کو برطرف کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔واضح رہے کویت امریکہ کا اہم اتحادی ہے۔

اس پر صدام حسین کی عراقی افواج نے 1991 میں قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ صدام کی اس کوشش کو امریکی مدد سے ناکام بنایا گیا تھا اور عراقی فوجوں کو کویت سے نکلنے پر مجبور کر دیا تھا۔ ۔ تب سے 13500 کی تعداد میں امریکی افواج کویت میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں