اسلام آباد (ٕرپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے واقعہ میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا اور شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔
انجینئر امیر مقام نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔









