اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے کامیاب ریسکیو آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے پاک بحر یہ کے گوادر سے تقریبا ً1500 کلومیٹر دور کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن کو سراہا۔ انہوں نے پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس معاون اور تبوک کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور عزم قابلِ ستائش ہے۔









