فلم ،ٹی وی 154

امید ہے2021ء امن ، خوشحالی اور محبتوں کا سال ثابت ہو گا ، فنکاروں کا نیک خواہشات کا اظہار

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) فلم ،ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے نئے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سال 2021ء پاکستان میںامن ، خوشحالی اور محبتوں کا سال ثابت ہو گا ۔ فلمسٹار ثناء ، ریشم ، میرا ، زارا اکبر ، نیلم منیر ، حمائمہ ملک ، ماورا حسین ، مائرہ خان ، عروہ حسین ، مہوش حیات ، مائرہ خان ، شبنم مجید، آصمہ لتا ، حمیرا ارشد ، شان ، جاوید شیخ ، ببرک شاہ ، حیدر سلطان ، ہمایوں سعید ، فیصل قریشی ، فہد مصطفی ، احسن خان ، عمران عباس ، فواد خان ، ابرار الحق ، شہزاد رائے ، افتخار ٹھاکر ، ناصر چینوٹی ، سہیل احمد ، نسیم وکی اور سخاوت ناز نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ 2021ء ہم سب کے لئے خوشیوں کے ساتھ امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے اور ملک سے کورونا وباء اور دہشتگردی جیسی مشکلات کا مکمل خاتمہ ہو اور پاکستان ہر شعبے میں ترقی کی منزلیں طے کرے ۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ نیا سال پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی ترقی کا سال ہوگا کیونکہ اس شعبے میں بہت سے نئے لوگ کام کررہے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ ہماری فلمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں زیادہ پسند کی جائیں گی ۔فنکاروں نے کہا کہ ہمارا ملک جو مختلف بحرانوں میں گھرا ہوا تھا اب ترقی کی جانب گامزن ہے اورہماری دعا ہے کہ ملک میں امن کے ساتھ ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں