غلام محی الدین 164

امید ہے 2022 فلم انڈسٹری کی بحالی کا سال ثابت ہوگا’غلام محی الدین

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارغلام محی الدین نے اس امید کااظہارکیا ہے کہ 2022ء فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کا سال ثابت ہوگا،کوروناوباء کی وجہ سے فلم انڈسٹری کیلئے بہت مشکلات آئیں اور یقینااب اس سے وابستہ لوگ کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میںغلام محی الدین نے کہا کہ میں نے پہلی بھی تجویز پیش کی تھی کہ حکومت فلموںپر سرمایہ کاری کرے کیونکہ اس کے بغیر موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکتی ،

یہ مثالیں موجود ہیں کہ دنیا بھر میں حکومتیں اپنی انڈسٹری کو سپورٹ کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس کے لئے فنڈ کاقیام عمل میں لائے جس سے نجی شعبہ بھی اس جانب راغب ہوگا اور وہ بھی حکومت کے ساتھ جوائنٹ ونچرکے طور پر سرمایہ کاری کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں