ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن نے شادی کے 51 سال بعد اس شرط کے بارے میں بتا دیا جو امیتابھ بچن نے شادی کے لیے ان کے سامنے رکھی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیا بچن نے حال ہی میں اپنی نواسی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی شادی کا وقت یاد کیا۔
جیا بچن نے کہا کہ جب میں نے اور امیتابھ بچن نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں ایسی بیوی نہیں چاہتا جو روزانہ 5 سے 9 گھنٹے تک گھر سے باہر رہ کر کام کرے بلکہ میں چاہتا ہوں کہ میری بیوی زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھر اور فیملی کو دے۔ اداکارہ نے کہا کہ امیتابھ بچن نے میرے سامنے شرط رکھی کہ اگر شادی کرنی ہے تو آپ نے روزانہ کام پر نہیں جانا ہوگا، آپ کام کریں لیکن روز نہیں۔امیتابھ بچن اور جیا بچن نے جون 1973 میں شادی کی تھی، اس جوڑے کا ایک بیٹا ابھیشیک بچن اور ایک بیٹی شویتا بچن ہے۔