شہباز اکمل جندران۔۔
ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور رانا انتخاب حسین نے موٹر برانچ لاہور کے تمام اور خصوصا” ذیلی دفاتر، شاہدرہ، جوہرٹاون، باغبانپورہ، ڈی ایچ اے اور علی کملپکس میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران رجسٹرڈ ہونے والی امپورٹڈ گاڑیوں کے آڈٹ کا حکم دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر موٹرز اور ای ٹی او ٹائی اپ گزشتہ روز نیب کے دفتر پیشی پر گئے جہاں نیب حکام نے انہیں دن بھر بٹھائے رکھا اور زیر التوا 728 گاڑیوں کی انکوائری کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے گزشتہ 10 برسوں پر محیط کرنے کا فیصلہ کیا اور دونوں افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ریکارڈ کی فراہمی سمیت ہر طرح سے تعاون کریں۔اور کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کریں۔

نیب کی پیشی سے واپسی پر ڈائیریکٹر موٹرزلاہور نے ذیلی دفاتر میں رجسٹرڈ ہونے والی امپورٹڈ گاڑیوں کے آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو اپنے معاملات درست کرنے کی ہدایات بھی کر دی ہیں






