حماد اظہر

امپورٹڈ حکومت ملک کو فاشسٹ پولیس ریاست بنانا چاہتی ہے، حماد اظہر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ملک کو فاشسٹ پولیس ریاست بنانا چاہتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حماد اظہر نے لکھا کہ انتقال یا قتل مقصود چپراسی کا ہوا لیکن جس کو فائدہ ہوا اس سانحہ سے اسی نے توجہ ہٹانے کے لئے دہشت گردی کے پرچوں میں تحریک انصاف کی قیادت کو آج نامزد کر دیا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں حماد اظہر لکھتے ہیں کہ یہ لوگ اس ملک کو فاشسٹ پولیس ریاست بنانا چاہتے ہیں۔