ڈی پی او 49

امن، رواداری اور بھائی چارہ پاکستان کی پہچان ہے، تمام مذاہب کو برابر عزت اور تحفظ حاصل ہے ڈی پی او راشد ہدایت

اوکاڑہ
( شیر محمد)کرسمس کے موقع پر کمیونٹی لائنزون سینٹر ڈی پی او آفس اوکاڑہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے مسیحی پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا۔ اس موقع پر مسیحی پولیس ملازمین کے اعزاز میں خصوصی انتظامات کیے گئے۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے پولیس ملازمین میں تحائف اور نقدی بھی تقسیم کی، جس کا مقصد مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی خدمات کو سراہنا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر اکٹھے ہونا بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن، رواداری اور بھائی چارہ پاکستان کی پہچان ہے۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو برابر عزت اور تحفظ حاصل ہے اور پولیس فورس ہر شہری کے جان و مال اور مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں