ٹینس سٹار 74

امریکی ٹینس سٹار کوکوگف شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

میلبورن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین کوکوگف اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میچ میں سربین حریف کھلاڑی اولگا دانیلووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 واں میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 21 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربین حریف کھلاڑی اولگا دانیلووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 2ـ6 اور 2ـ6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں کوکوگف کا تیسرے رائونڈ میں مقابلہ ہم وطن حریف کھلاڑی ہیلی بپٹسٹ سے ہوگا۔

دو بار کی گرینڈ سلام چیمپئن کوکوگف نے ایک گھنٹہ 17 منٹ میں حریف سربین کھلاڑی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔مارگریٹ کورٹ ایرینا کی تیز دھوپ میں کھیلے گئے اس مقابلے میں فرنچ اوپن کی دفاعی چیمپئن کوکوگف کی سروس بہت مضبوط رہی جس نے حریف اولگا دانیلووچ کو دباؤ میں رکھا۔21 سالہ کوکو گف اسی ہاف میں عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا کے ساتھ موجود ہیں اور دونوں کے درمیان سیمی فائنل میں ممکنہ ٹکراؤ متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں