واشنگٹن(رپورٹںگ آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیاہے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حزب اقتدار کے رہنماﺅں کی گرفتاری پر تشویش ہے،ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان میں آئین اور قانون کے اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔
