ڈونلڈ لو

امریکی صدر کی طرف سے پاکستان کو 10کروڑ 10لاکھ ڈالر کی امداددینے کی درخواست کی ہے، ڈونلڈ لو

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسط ایشیا ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ امریکی صدر کو پاکستان کے لیے امداد کی درخواست کی ہے،ڈونلڈ لو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے سامنے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے 10کروڑ 10لاکھ ڈالر کی امداد پاکستان کو دینے کے لیے درخواست دی ہے

انہوں نے کہا کہ یہ امداد پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے، معاشی صورتحال کی بہتری اور قرض کی ادائیگی میں مدد کے لیے دی جائے گی، اس سے پاکستان معیشت مزید مستحکم ہو گی،امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہماری مکمل توجہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق پر مرکوز ہے۔