ٹرمپ 49

امریکی صدر کا ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا عندیہ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہے کہ کسی بھی وجہ سے صورتِ حال غیر متوقع ہوئی تو ایران پر دوبارہ حملے شروع ہو جائیں گے۔ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاہدے تک امریکی بحری جہاز، ایئر کرافٹ اور فوجی اہلکار ایران کے اردگرد موجود رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حملے پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقت ور ہوں گے جنہیں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی طے ہو چکا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج اس دوران اپنی بھرپور تیاری اور آرام کر رہی ہے، امریکی فوج درحقیقت اپنی اگلی فتح کی منتظر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں