ڈونلڈ ٹرمپ 30

امریکی صدر ٹرمپ کا ڈیموکریٹس حامی شہر شکاگو میں فوج بھیجنے پر زور

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹس حامی شہر شکاگو میں فوج بھیجنے پر زور دیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شکاگو سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے فوج کی تعیناتی عارضی طور پر روکنے پر صدر ٹرمپ نے شکاگو میں فوج تعیناتی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ شکاگو میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دے.

شکاگو کورٹ نے فوج تعیناتی روک کر صدارتی اختیارات میں مداخلت کی۔امریکی صدر نے کہا کہ شکاگو میں امن وامان قائم کرنے کیلئے فوج کی تعیناتی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں