ڈونلڈ ٹرمپ 263

امریکی صدر ٹرمپ نے کاملا کے انتخاب کو ہولناک قرار دے دیا

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاملا ہیرئس جب خود صدارتی

امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل تھیں تو ان کی پرفارمنس متاثر کن نہیں تھی۔ اسی لیے وہ زیادہ حیران

ہوئے کہ جو بائیڈن نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاملا ہیرئس امریکی سینیٹ کی سب سے ہولناک

رکن ہیں، حیرت ہے کہ جو بائیڈن نے انہیں نائب کیسے چن لیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ

کے جسٹس بریٹ کیواناگ کی 2018میں توثیق کے موقع پر بھی ہیرئس انتہائی بے ادب تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں