جوبائیڈن 184

امریکی صدر جوبائیڈن کی صدر عارف علوی کو یومِ پاکستان پر مبارکباد

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر مملکت عارف علوی کو یومِ پاکستان پر مبارکباد دی ہے۔ جوبائیڈن نے یومِ پاکستان کے موقع پر صدر عارف علوی کے نام خط لکھا جس میں انہوں نے پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ا مریکی میڈیا کے مطابق خط کے متن میں تحریر کیا گیا ہے کہ پاکستان امریکا پارٹنرشپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پر مبنی ہے۔جو بائیڈن نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ افغانستان میں قیام امن، کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے، ماحولیاتی تبدیلی اور مشترکہ چیلنجز پر قابوپانے کے لیے تعاون جاری رہے گا۔امریکی صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں