امریکی صدر 183

امریکی صدر بائیڈن کی الیکشن نظام میں اصلاحات کی کوشش

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدرجو بائیڈن نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط میں تاریخی تبدیلیوں پر زور دیا ہے۔ وہ الیکشن نظام میں اصلاحات کی کوشش میں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹ صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ ووٹنگ سسٹم میں ایسی اصلاحات کے حق میں ہیں، جو اپوزیشن پارٹی ری پبلکن کی حمایت کے بغیر ہی منظور کی جا سکتی ہوں۔

سینیٹ میں زیادہ تر قوانین کی منظوری کے لیے اس سو رکنی ایوان میں ساٹھ فیصد سے زائد ممبران کی حمایت درکار ہوتی ہے، جو بائیڈن کے مطابق یہ قانون سازی کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے۔ امریکی سینیٹ میں آئندہ ہفتے اس حوالے سے ایک بحث کا انعقاد طے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں