اسٹیو وٹکوف 19

امریکی خصوصی نمائندے اور امریکی صدر کے مشیر کی نیتن یاہو سے ملاقات

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)مشرقِ وسطی کے لیے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے مشیر، جیرڈ کشنر نے دورہ اسرائیل کے دوران وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے آفس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد کی صورتحال اور خطے کی تازہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر مزید بات چیت کے لیے اسرائیل پہنچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں