نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)امریکا کی ایک سرکس پرفارمر نے اپنے ہی بالوں سے لٹکے رہنے کا ایک ایسا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے کوئی چیلنج نہیں کر سکا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ریڈ ووڈ نیشنل اینڈ سٹیٹ پارکس میں لیلی نون نے اپنی پونی ٹیل (بالوں کی پونی) سے 25 منٹ 11.30 سیکنڈ تک لٹک کر سب سے طویل وقت تک بالوں سے معلق رہنے کا ریکارڈ قائم کیا۔