پینٹاگون

امریکی حملوں سے 3 ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ ہوئیں،پینٹاگون

تہران (رپورٹنگ آن لائن)پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام سال دو سال پیچھے چلا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حملوں سے 3 ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ ہوئیں، امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام سال دو سال پیچھے چلا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوتے ہوئے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔امریکا نے ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا اور اسے مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔