تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی جعلی خبریں توانائی مارکیٹس متاثر نہیں کر رہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر پیغام میں لکھا کہ جاری رکھیں، اب کوئی خرید نہیں رہا اصل قیمتیں خود ظاہر ہو جائیں گی، دشمن طاقتور؟ شاید لیکن ذہین؟ بالکل نہیں یہ جعلی خبروں کا کارڈ بہت جلد استعمال کر لیا گیا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سٹاک مارکیٹس نے جنگ کے آغاز کے بعد بدترین ہفتہ گزارا اور مسلسل پانچویں ہفتے نقصان میں رہیں، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.6 فیصد گرا، جبکہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار تشویش میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران توانائی مارکیٹس پر کسی بھی طرح کے دباؤ کو مسترد کرتا ہے اور حقیقی قیمتوں کے مستقبل میں ظاہر ہونے پر یقین رکھتا ہے۔









