گوانتاموبے جیل 124

امریکی انتظامیہ گوانتاموبے جیل مکمل بندکرنے کا سوچنے لگی

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ امریکی انتظامیہ گوانتاموبے جیل مکمل بندکرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہناہیکہ اب صرف 3درجن سے زائد قیدی جیل میں موجود ہیں۔پینٹاگون کے مطابق گوانتاموبے جیل میں پہلے800 تک قیدی تھے ا ور اب تک 14 قیدیوں کاجائزہ چل رہا ہے جب کہ 2 کو سزا دی جا چکی ہے۔پینٹاگون کا کہنا تھا کہ جیل میں قید بقیہ قیدیوں کی منتقلی اور سزا کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں