علی شمخانی 36

امریکہ کی اصل الجھن ایٹمی ہتھیار ہے تو معاہدہ ممکن ہے ،ایران

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے، ایرانی سپریم نیشنل ڈیفنس کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک ایٹمی ہتھیاروں کی کوشش نہیں کر رہا۔علی شمخانی نے ایرانی اور امریکی فریقوں کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کے تیسرے دور کے آغاز کے فورا بعد ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اگر مذاکرات میں بنیادی مسئلہ ایران کا ایٹمی ہتھیار نہ بنانا ہے،

تو یہ رہبرِ اعلی کے فتوے اور ایرانی دفاعی نظریے کے عین مطابق ہے اور اس سے فوری معاہدے تک پہنچنا ممکن ہو جاتا ہے۔انہوں نے جنیوا میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کرنے والے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو گرین سگنل دیتے ہوئے کہا کہ عراقچی کو اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مکمل حمایت اور کافی اختیارات حاصل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں