واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن کہا ہے کہ امریکہ ایرانی میزائل حملوں کے خلاف دفاع اور خطے میں امریکی فوج کے تحفظ کے لیے اسرائیل کی مدد کے لیے تیار ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو حکم دیا ہے کہ ایران کے حملوں کے خلاف اسرائیل کی مدد کی جائے اور ایران کی طرف سے میزائلوں کو مار گرایا جائے۔
اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ اسرائیل پر حملوں کے خلاف اس کا دفاع کرنے اور خطے میں امریکی اہلکاروں کے تحفظ کے سلسلے میں مدد کے لیے امریکہ کس طرح تیار ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بائیڈن اور کاملا ہیرس وائٹ ہاس کے سجویشن روم میں اسرائیل پر ایرانی حملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔