روسی وزیرخارجہ 154

امریکا کے نکلتے ہی افغانستان میں خانہ جنگی ہو گی، روسی وزیرخارجہ کا انتباہ

ماسکو (ر پورٹنگ آن لائن)روسی وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو نے کہاہے کہ امریکا کے انخلا کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات روس کے وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو نے بین الاقوامی سلامتی سے متعلق ماسکو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔سرگئی شوئیگو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور تہران کے بغیر افغان گروہوں کو متحد رکھنا ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں اس صورتِ حال پر توجہ دیں۔

روسی وزیرِ دفاع نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ سلامتی معاہدہ تنظیم ضروری سیکیورٹی اقدامات کرے گی۔سرگئی شوئیگو کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی ایس ٹی او کے رکن ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں