روسی صدر 140

امریکا کے ساتھ تعمیری بات چیت کے امکان کا قائل ہوں ،روسی صدر

ماسکو (ر پورٹنگ آن لائن)روسی صدر ولادی میر پوتین نے باور کرایا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ موثربات چیت کے امکان کے قائل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوتین نے ایک ٹیلی گرام میں لکھا کہ میں اس بات کا قائل ہوں کہ ہمارے لیے آگے بڑھنا اور ایک ایسا روسی امریکی موثر مکالمہ ممکن ہے جو متبادل احترام اور ہم میں سے ہر کسی کے قومی مفادات کی رعائت پر مبنی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں