امریکا 80

امریکا کی وسطی مغربی ریاستوں میں برف کا طوفان،نظام زندگی مفلوج

واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)امریکا کی وسطی مغربی ریاستیں برف کے طوفان کی زد میں آگئیں، ریاست نیو یارک، الینوائے اور مشیگن میں عمارتیں، مکانات، سڑکیں دو فٹ سے زائد برف سے ڈھک گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں، شکاگو کے ایئر پورٹ پر آٹھ اعشاریہ چار انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ یہ شہر میں ماہ نومبر میں سب سے زیادہ برف پڑنے کا ریکارڈ بن گیا،

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں، یخ بستہ ہوائوں اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں