وزارت خارجہ 257

امریکا کی جانب سے سفیروں پر پابندی، چین کی جوابی کارروائی کی دھمکی

بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن)چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں ان کے نمائندوں اور سفیروں پر محکمہ خارجہ کی جانب

سے عائد کی گئی پابندیوں کا مناسب اور ضروری جواب دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے

ترجمان نے خبردار کیا کہ وہ اپنے سفیروں پر عائد پابندیوں کے خلاف مناسب اور ضروری ردعمل دیں گے۔ہوا چون ینگ نے بتایا کہ

چینی سفارت کاروں پر عائد پابندی بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

پومپیو کے حالیہ اقدامات کا مطلب ہے کہ امریکا میں چین کے سفارت کاروں کو سفارتخانے یا قونصل خانے کے باہر 50 سے

زائد افراد پر مشتمل کسی بھی ثقافتی تقریب میں شرکت کے لیے منظوری لینا ہو گی۔مزید یہ کہ سفارت خانے کے سوشل میڈیا

اکاﺅنٹس کو چینی حکومت کے اکاﺅنٹس کے طور پر شناخت کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں