امریکا 55

امریکا نے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کردیا

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران نے امریکا کی جانب سے 55 ایرانی شہریوں کو گرفتار کر نیکے بعد ملک بدر کیے جانے کی تصدیق کردی۔ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے ملک بدر کیے گئے 55 ایرانی شہری آنے والے دنوں میں ایران پہنچیں گے۔

ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈائون پالیسی کے تحت یہ ایرانی شہریوں کی دوسری بے دخلی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 قرعہ اندازی کیلئے ایرانی فٹبال ٹیم کے وفد کو ویزہ جاری نہ کرنے پر بھی امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں