ایرانی فٹبال فیڈریشن 20

امریکا نے مختص ٹکٹوں کا کوٹا منسوخ کردیا، ایرانی فٹبال فیڈریشن

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا ہے کہ امریکا نے فیڈریشن کے لیے مختص ٹکٹوں کا کوٹا منسوخ کر دیا۔

فیفا قوانین کے تحت ہر میچ کیلئے شریک ممالک کی فیڈریشنز کو 8 فیصد ٹکٹ مختص کیے جاتے ہیں تاہم ایرانی فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایران کو مختص کیے گئے ٹکٹ واپس لے لیے گئے ہیں۔ کوٹا منسوخ ہونے پر ایرانی قومی ٹیم کے حامیوں کو ٹکٹ فراہم کرنا ممکن نہیں رہا۔ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ گروپ مرحلے کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کی جا چکی تھی۔

متعدد شائقین سفری انتظامات بھی مکمل کر چکے تھے۔فیڈریشن نے کہا کہ یہ اقدام شریک ممالک کے درمیان مساوات کے اصول کے خلاف ہے، فیفا اور ورلڈکپ منتظمین غیرجانبدار، انصاف اور قائم کردہ ضوابط برقرار رکھیں،فیفا اور ورلڈ کپ منتظمین ایرانی شائقین کیلئے شرکت کے مواقع فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں