جوبائیڈن 168

امریکا میں پہلی ووٹنگ کے نتائج کا اعلان کردیاگیا، جوبائیڈن کامیاب

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے ایک گاوں میں صدارتی انتخابات کیلئے سب سے پہلے ووٹنگ اور نتائج کا اعلان ہو گیا۔یاس گاوں سے ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن متفقہ طور پر تمام 5 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کی سرحد کے قریب جنگل میں موجود چھوٹے گاوں ڈکس ول ناچ سے صدارتی انتخابات کے لیے سب سے پہلے ووٹنگ کا آغاز ہوا اور ووٹنگ کے کچھ دیر بعد ہی نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ڈکس ول ناچ کی آبادی 12 افراد پر مشتمل ہے، 1960 سے اس گاوں کے رہائشی امریکا میں سب سے پہلے اپناووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں