ڈاکٹر عافیہ صدیقی

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے اہلخانہ کی درخواست

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) سندھ ہائی کورٹ میں امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی اہلخانہ سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی ، عدالت نے وکیل کو درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی اہلخانہ کی ملاقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار کی جانب سیخرم لاکھانی ایڈووکیٹ کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس عدالت کو درخواست کی سماعت کا اختیار ہے،اس معاملے پر مطمئن کیا جائے۔

جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست کی قابل سماعت ہونے پر دلائل کے لئے مہلت دی جائے،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔