غزہ(رپورٹنگ آن لائن)فلسطینی اتھارٹی نے زور دیا ہے کہ امریکی حکومت فلسطینی صدر محمود عباس کا ویزا بحال کرے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ترجمان نے عالمی برادری سے کہا کہ دنیا کے ممالک فلسطینی صدر کا ویزا بحال کرانے کے لیے امریکا پر دبا ڈالیں۔
ترجمان نبیل ابو رودینہ نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے اس اقدام سے صرف کشیدگی اور تنا میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب گزشتہ 24 گھنٹوں سے مشرق وسطی اور ان مغربی ممالک سے رابطے میں ہیں جو بالخصوص اس معاملے سے براہ راست جڑے ہیں۔









