حسن روحانی

امریکا جوہری معاہدے پر معافی مانگے تو ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے،حسن روحانی

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ جوہری معاہدے پر معافی مانگے ،

تو ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹٰیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا،

کہ ہمیں امریکہ کے ساتھ بات چیت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے.

لیکن صرف اس صورت میں جب واشنگٹن جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتا ہے.

اور تہران کو 2015 کے معاہدے سے دستبرداری کا معاوضہ دیتا ہے.

تو ایران امریکا کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہوگا۔

واضع رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ء میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین معاہدے سے دستبردار ہوکر پابندیاں عائد کردی تھیں۔