واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں مجھے فرق نہیں پڑتا، ہم ایران کو شکست دے چکے ہیں، امریکا جنگ جیت چکا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں، ہو سکتا ہے ایران کیساتھ معاہدہ ہو جائے، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہو جائے۔
صدر ٹرمپ نے چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر چین ایران کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، شاید انہوں نے پانی میں چند بارودی سرنگیں لگا رکھی ہیں، ہمارے پاس بارودی سرنگیں صاف کرنے والی مشینری ہے، آبنائے ہرمز کی صفائی کر رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی امریکی صدر نے کہا تھا کہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس اور جرمنی کی خاطر آبنائے ہرمز کلیئر کر رہے ہیں، دیگر ممالک میں یہ کام خود کرنے کی ہمت نہیں، مختلف ممالک کے بحری جہاز تیل لینے کیلئے امریکا کا رخ کر رہے ہیں، بارودی سرنگیں بچھانے والی ایران کی تمام 28 کشتیاں سمندر برد ہوچکیں، ٹرمپ پر بھروسہ رکھیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں مجھے فرق نہیں پڑتا، ہم ایران کو شکست دے چکے ہیں، امریکا ج








