محسن رضائی 10

امریکا ایران کی کچھ شرائط پر راضی ہے، محسن رضائی کا دعوی

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے دعوی کیا ہے کہ امریکا ایران کی سات میں سے کچھ شرائط پر راضی ہوگیا ہے، لیکن ہم امریکی ردعمل کو ناکافی سمجھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایرانی سفارت کاری کا انداز بدل چکا ہے۔

اور اب جنگ سے پہلے کی صورتحال کی طرف واپسی نہیں ہوگی۔محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران کو فتح کرنے کے خام خیالی میں مبتلا امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کے دھوکے میں آ کر انسانی تاریخ کی احمقانہ ترین جنگوں میں سے ایک کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب، جب امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں ناکام رہا ہے، تو انہوں نے اسمگلنگ کا سہارا لیا ہے۔محسن رضائی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کبھی اتنی ذلت آمیز حد تک نہیں گری تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں