اعداد و شمار 17

امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیتمیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں مزید 62 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71 اعشاریہ 39 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت بھی 37 سینٹ اضافے کے بعد 66 اعشاریہ 21 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔

دوسری جانب سونے کی قیمت بھی 107 ڈالر اضافے سے 5200 ڈالر فی اونس کی سطح عبور کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ڈیل نہ کی تو ان کیلئے بہت برا ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا تھا جنرل ڈینیئل سے منسوب ایران پر حملہ نہ کرنے کی خبریں جعلی ہیں، ایران سے ممکنہ جنگ سے متعلق غلط خبریں پھیلائی گئیں، ایرانی عوام عظیم ہیں، انہیں نقصان نہیں ہونا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں