کولمبین صدر 71

امریکا اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی مدد کرے، کولمبین صدر

بگوٹا(رپورٹنگ آن لائن)کولمبیا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ جائز ہے اور امریکا اس پر عمل درآمد میں مدد کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک منطقی فیصلہ ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نسل کشی کا ارتکاب کرنے کے مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی صدر جو بائیڈن اس فیصلے کو نظر انداز کرتے ہیں، تو وہ دنیا کو صرف بربریت کی طرف لے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں