امام الحق 143

امام الحق نے ہاشم عاملہ کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے نیا ریکارڈ بنا دیا، امام الحق 48 ون ڈے اننگز میں 9 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔امام الحق سے قبل ہاشم آملہ نے 52 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی تھیں، کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور بابر اعظم نے 61 اننگز میں 9 سنچریاں بنائیں۔امام الحق 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں