بینکنگ محتسب 146

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق فلپائن کا ڈیٹا اہمیت کا حامل ہے، صدرمملکت

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق فلپائن کا ڈیٹا اہمیت کا حامل ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال تشدد میں کمی کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال دیکھنے کا خواہاں ہوں، الیکٹرانک گنتی کے ساتھ پیپربیلٹ کا نظام زیادہ بہترہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں