الیکشن کمیشن 223

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان کو دیہی اور شہری لوکل کونسلز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ دیہی اور شہری لوکل کونسلز کی تفصیلات، کونسل بنانے کا پلان بشمول نقشہ جات اور نوٹی فیکشنز فراہم کیا جائے۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان تمام مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کریں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ تمام مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو 2 ہفتے میں فراہم کی جائیں، بصورت دیگر الیکشن کمیشن 6 دسمبر سے بلوچستان میں حلقہ بندی کے عمل کا آغاز کر دے گا۔الیکشن کمیشن کا متعلقہ دفتر بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حلقہ بندی کی منصوبہ بندی شروع کر دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں