الیکشن کمیشن آف پاکستان 283

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کردیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں ۔ جس کی تفصیلات یہ ہیں:-

پنجاب میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ 1 ہزار26، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 20 ہزار 2 سو 31 اور رائے دہندگان کی کُل تعداد 6 کروڑ 75 لاکھ 21 ہزار2 سو 57۔

سندھ میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 1 سو 91، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 4 سو 4 اور رائے دہندگان کی کُل تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 45 ہزار 5 سو 95۔

خیبر پختوانخواہ میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 71 ہزار 9 سو 17، خواتین رائے دہندگان کی تعداد
86 لاکھ 89 ہزار 4 سو 97 اور رائے دہندگان کی کُل تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ 61 ہزار 4 سو 14۔

بلوچستان میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 28 لاکھ 14 ہزار 1 سو 56، خواتین رائے دہندگان کی تعداد
21 لاکھ 5 ہزار 3 سو ایک اور رائے دہندگان کی کُل تعداد 49 لاکھ 19 ہزار 4 سو 57۔

اسلام آباد میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 4 سو 45، خواتین رائے دہندگان کی تعداد
4 لاکھ 14 ہزار 5 سو 29 اور رائے دہندگان کی کُل تعداد 8 لاکھ 76 ہزار 9 سو 74۔

پاکستان میں مجموعی طور پر مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ 53 لاکھ 7 سو 35، خواتین رائے دہندگان کی تعداد
5 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار 9 سو 62 اور رائے دہندگان کی کُل تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار 6 سو 97۔

رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ عوام الناس اور رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر تمام اضلاع میں دفاتر رجسٹریشن افسران اور اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران میں فارم وصولی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں فارم 21 برائے اندراج/منتقلی ووٹ، فارم 22 برائے اعتراض/حذف ووٹ اور فارم 23 برائے درستگی کوائف جمع کروائے جاسکتے ہیں ۔ فارم وصولی سینٹرز کی تفصیلات اور فارم 21/22/23 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مزید معلومات اور راہنمائی کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہیلپ لائن نمبر 8848888-051 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں