واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)الیکشن ملتوی کرنے کا شوشہ چھوڑنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حریف ڈیموکریٹس کے ساتھ ساتھ اپنی ہی
ری پبلکن پارٹی کی بھی مخالفت کا سامنا ہوگیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور اب کہا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ اسی رات معلوم ہوجانا چاہیے،
یہ نہ ہو کہ کئی روز، مہینوں یا سالوں تک انتظار کرنا پڑے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا سوال اٹھا کر نیا شوشہ چھوڑتے
ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نومبر 2020 کیانتخابات امریکا کے لیے بے انتہا شرمندگی کاباعث ہوں گے، یہ تاریخ کے فراڈ اور غیر شفاف ترین
انتخابات ہوں گے۔انہوں نے سوال کیا تھا کہ کیوں نہ انتخابات ملتوی کریں تاکہ لوگ مناسب اور محفوظ انداز سے ووٹ ڈالیں؟
ڈیموکریٹس کے نزدیک صدر ٹرمپ کورونا وبا کے سبب معیشت کی خرابی اور ریکارڈ بیروزگاری کے سبب راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیں۔
یہی نہیں صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے سرکردہ افراد نے بھی الیکشن ملتوی کرنیکی مخالفت کی ہے۔









