المسجد الحرام 123

المسجد الحرام میں68مصلے خواتین کے لیے مختص کر دئیے گئے

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے المسجد الحرام میں خواتین کے لیے 68 مصلے مختص کردیئے ،120سے زیادہ نگراں خواتین چار شفٹوں میں خواتین کے لیے مختص مصلوں کی نگرانی پر مامور ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے خواتین کے لیے مختص مصلوں کے حوالے سے بتایا کہ ان میں سے 20 مطاف کے صحن، شاہ فہد والی توسیع اور بیسمنٹ میں ہیں جبکہ 48 مصلے المسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں مختص کیے گئے ہیں۔

المسجد الحرام میں خواتین کو منظم شکل میں طواف، صفا ومروہ کی سعی اور عبادت کے انتظامات کرنے والے ادارے کی معاون سیکریٹری نوف محمد علی قحل نے بتایا کہ خواتین کو طواف، سعی اور نماز کے لیے مربوط انداز میں بھیجنے کا باقاعدہ پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کام خواتین کرا رہی ہیں، اہلکار خواتین تربیت یافتہ ہیں۔ نوف محمد علی قحل نے کہا کہ المسجد الحرام میں زائر خواتین کو منظم کرنے کا کام متعدد ادارے مل ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں