واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)وائٹ ہائوس کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے غزہ کی پٹی میں الشفا ہسپتال کے ارد گرد اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی منظوری نہیں دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان کربی نے کہا امریکہ اسرائیل کے دوسرے فوجی فیصلوں کے حوالے سے بھی اسی طرز عمل کی پیروی کر رہا ہے۔
قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہم ہمیشہ اپنے اسرائیلی شراکت داروں کے ساتھ شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کی اہمیت کے بارے میں بہت واضح رہے ہیں۔ ہم نے واضح طور پر اسرائیل سے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے بارے میں خاص طور پر محتاط رہنا چاہیے۔