فواد چوہدری 142

الزام تو کوئی اچھا ڈھونڈ لو، فواد چوہدری کا احسن اقبال کو توشہ خان اسکینڈل پر ٹویٹ کا جواب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے توشہ خان اسکینڈل پر احسن اقبال کے ٹوئٹ پر انہیں کوئی اچھا الزام ڈھونڈنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ الزام تو کوئی اچھا ڈھونڈ لو نہیں مل رہا تو ایسے احمقانہ الزامات لگا رہے ہیں جن کا نہ سر ہے پیر۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ریکارڈ سرکار کا ریکارڈ ہے تحفہ ملتا ہے جمع ہوتا ہے خریدنا ہو اس کی قیمت لگتی ہے جو خزانے میں جمع ہوتی ہے، فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ آپ لوگوں نے تحفے چوری کر کے بیچے، خریدتے تو کیس نہ بنتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں