لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم عاشورہ کے انتظامات اور سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے نے صوبائی وزرا کرام، کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کو سراہا اور عمدہ انتظامات پرچیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو بھی شاباش دی ۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے یوم عاشورہ پر شاندار سکیورٹی انتظامات پرآئی جی اور پوری پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔ انہوں نے پنجاب میں پہلی بار حکومت کی طرف سے عزاداروں کے لئے نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کرنے پرکمشنر ز، ڈپٹی کمشنرز کو شاباش دی ۔
مریم نواز نے کہا کہ انتظامیہ ، پولیس اور دیگر تمام اداروں نے ٹیم کی مانند یکجا ہوکر کام کیا ۔ یوم عاشورہ پر ڈویژن اور اضلاع میں سیکیورٹی مانیٹرنگ کرنے والے وزرا کرام قابل تحسین ہیں۔ اپنی ٹیم پر فخر ہے، سب نے مل جل کر خوب کام کیا ۔