اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے،
کہ الحمدللہ پاکستان میں بننے والے وینٹلیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کو اس ہفتے حوالے ہو جائیگی۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہاکہ این آر ٹی سی کو بہت مبارک اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں،
ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔
فواد چودھری نے کہاکہ یہ تمام مشینیں ای یو اسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں.