ولادیمیر پوٹن 53

الاسکا کا میرا دورہ انتہائی مفید اور بروقت رہا،روسی صدر

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اعلان کیا ہے کہ الاسکا کا ان کا دورہ انتہائی مفید اور بروقت تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق پوتین نے کریملن میں اعلی حکام کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران یوکرین کے تنازعے کے حوالے سے امریکہ کے موقف کا احترام کرنے کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو تنازعے کو پرامن طریقے سے ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس سطح پر اس طرح کی براہ راست بات چیت کافی عرصے سے نہیں کی تھی۔

ہمیں اپنے موقف کی پرسکون انداز میں اور تفصیلی توثیق کرنے کا موقع ملا ہے۔ فرانس پریس کے مطابق انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بات چیت بہت کھلی اور ٹھوس تھی۔ میری رائے میں یہ بات چیت ہمیں ضروری فیصلوں کے قریب لائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں